کاش چوہدری نثار سے تعلق قائم رہتا ،افسوس دوریاں ہوچکیں، شہباز

  • June 30, 2018, 7:45 pm
  • National News
  • 182 Views

ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ چوہدری نثار کے ساتھ دوستانہ تعلق تھا کاش یہ تعلق قائم رہتا مگر افسوس کہ اب دوریاں ہوچکیں ہے۔

جیو نیوز کے آج نشر ہونے والے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میں نے نوازشریف کو چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے کے لئے منالیا تھا لیکن دونوں طرف سے بیان بازی کی وجہ سے فیصلہ نہ ہوسکا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چودھری نثار سے اچھا تعلق رہا ہے زندگی بھر اس تعلق پر بیان بازی نہیں کروں گا ، پارٹی کی طرف سے انہیں وزارت عظمی کے لیے چنا گیاہے، اگر انتخابات جیت گئے تو وہی وزیراعظم بنیں گے۔

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کو لندن سے پہلے چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے لئے قائل کرلیا تھا ،انہوں نے میری بات مان لی تو خوشگوار حیرت ہوئی ۔

ان کا کہنا تھا کہ انسان کو کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے،امید رکھنی چاہیے مگر ہر چیز کی حد ہوتی ہے ،چوہدری نثار نواز شریف کے دیرینہ سیاسی رفیق اور دوست رہے اس کا میں عینی شاہد ہوں۔