پشاور:پی ٹی آئی خواتین کا انوکھا احتجاج

  • June 30, 2018, 7:44 pm
  • National News
  • 205 Views

پشاور میں تحریک انصاف کی خواتین نے ٹکٹ نہ ملنے پر انوکھا احتجاج کیا ،ناراض خواتین پارٹی رہنما علی امین گنڈا پور کےلئے پراندے اور چوڑیاں لے آئیں۔

پشاور پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کی سابقہ ایم پی اے زرین ضیا بھی شامل تھیں، انہوں نے علی امین پر خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاروبار کا الزام لگایا اور کہا کہ نوشہرہ سے بااثر شخصیت کے ڈرائیور کی بیوی کو ٹکٹ دیدیا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی اضلاع کی خواتین اراکین نے مشکلات کے باوجود پارٹی کا ساتھ دیا جنہیں نظرانداز کرکے علی امین کی سفارش پر خاتون کو ٹکٹ دیا گیا ۔

زریں ضیا نے کا کہنا تھا کہ میں علی امین کو پراندہ اور چوڑیاں پہنائوں گی ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان صورتحال کا نوٹس لیں۔