نواں کلی میں چھ دکانوں کے تالے کاٹ کر قیمتی اشیاء اور لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ لی گئی

  • June 30, 2018, 4:55 pm
  • National News
  • 115 Views

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)نواں کلی میں نامعلوم افراد چھ دکانوں کے تالے کاٹ کر قیمتی اشیاء اور لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر لے گئے پولیس کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے نواں کلی میں واقعہ اسٹیشنری ٗ پرچون اور قصاب کی چھ دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ۔