سریاب روڈ پر نالے میں منشیات کی خرید و فروخت جاری

  • June 30, 2018, 4:20 pm
  • National News
  • 185 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سریاب روڈ پر نالے میں منشیات کی خرید و فروخت ‘دن بھر عادی افراد ڈیرے جمائے رکھتے ہیں اہل علاقہ نے شکایت کی ہے کہ سریاب روڈ میں یونیورسٹی کے بلمقابل نالے میں نہ صرف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں بلکہ ڈھیر کی آڑ میں عادی افراد نشے کی آگ بجھا رہے ہیں اور کھلے عام منشیات کی خرید و فروخت بھی جاری ہیں جس سے قریبی آبادی خاص طور پر نوجوان طبقہ متاثر ہو رہا ہے انہو ںنے بتایا کہ متعلقہ حکام کو بارہا آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے ڈی آئی جی کوئٹہ رینج سے اپیل کی کہ منشیات کی خرید و فروخت کا نوٹس لیا جائے۔