سازشی عناصر ایک بار پھر ہوٹلوں پر بیٹھ کر جی ٹی اے کو ٹوڑنے کی مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ، محمد نواز جتک

  • June 29, 2018, 10:49 pm
  • National News
  • 125 Views

کوئٹہ ( پ ر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے نومنتخب صوبائی صدر محمدنواز جتک ، چیئرمین حبیب الرحمان مردانزئی ، محمد یونس کاکڑ ، عبدالرشید بلوچ، محمد خان نوشیروانی ، حفیظ اللہ عیسیٰ زئی ، مومن خان ترین ، شہباز خان قلندرانی ، احسان للہ کاکڑ ،عابد اللہ ترین خادم علی بگٹی محمد اسحاق جمالی ، اختر شاہ مندوخیل جمیل الدین کاکڑ ،لک ظفرجاوید اور صدیق مشوانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کچھ شکست خوردہ عناصر ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں اور آئے روز اخباری بیان میں دیتے ہیں ، یہ وہی عناصر ہیں جنہوں نے پہلے تین بار جی ٹی اے بی کو توڑنے کی ناکام اور مذموم سازش کی ہے یہ لوگ تھڑوں اور ہوٹلوں پر بیٹھ کر اساتذہ کو دست وگریبان کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔