سیاسی جماعتوں میں ایک ہی خاندان کے افراد کو ٹکٹیں جاری کی گئیں

  • June 29, 2018, 10:49 pm
  • National News
  • 130 Views

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں میں ایک ہی خاندان کے افراد کو ٹکٹیں جاری کی گئیں صوبہ میں موروثی سیاست کو ماضی کے انتخابات کی طرح موجودہ عام انتخابات میں برقرار رکھا گیا پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی حلقہ این اے 262 اور حلقہ این اے قلعہ عبداللہ سے انتخاب لڑرہے ہیں جبکہ ان کے بھائی ڈاکٹر حامد خان اچکزئی حلقہ پی بی چمن 23 اور ان کا بھتیجا مجید خان اچکزئی پی بی 22 سے صوبائی نشستوں پر انتخاب لڑرہے ہیں جبکہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی حلقہ پی بی 35 مستونگ سے آزاد حیثیت ان کے چھوٹے بھائی نوابزادہ میر سراج رئیسانی پی بی 35 مستونگ سے بلوچستان عوامی پارٹی جبکہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی حلقہ این اے 262 اور پی بی 29 سے بلوچستان نیشنل پارٹی سے انتخاب لڑرہے ہیں خضدار سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور سوراب سے ان کے بھائی ظفراللہ زہری بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی سے انتخاب لڑرہے ہیں خاران سے مسلم لیگ (ق) کی نشست سے میر عبدالکریم نوشیروانی اور ان کے بیٹے میر شعیب نوشیروانی بلوچستان عوامی پارٹی سے انتخاب لڑرہے ہیں جعفرآباد اور نصیرآباد میں میرفائق جمالی بلوچستان عوامی پارٹی سے جبکہ ان کے کزن عمرخان جمالی آزاد حیثیت سے انتخاب لڑرہے ہیں جبکہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی موروثی سیاست کو برقرار رکھا گیا ہے