شہید صحافی ظفر بلوچ کی چوتھی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

  • June 29, 2018, 10:48 pm
  • National News
  • 49 Views

اوستہ محمد (نامہ نگار)شہید صحافی ظفر بلوچ کی چوتھی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔اس موقع پر یو بی ایل چوک پر شہید ظفر بلوچ کی یاد میں شمع روشن کی گئی۔اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر بی ایس او کے الطاف بلوچ،غلام دستگیر بلوچ، پریس کلب اوستہ محمد کے جنرل سیکریٹری ریاض لانگاہ، پی ایس ایف کے سابق صوبائی صدر شان ثاقب ابڑو،احسان تنیہ،جے یو پی کے صوبائی صدر عبدالمجید جتک،و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ظفر بلوچ نڈر صحافی تھا۔شہید ظفر بلوچ نے ہمیشہ اپنی قلم کے زریعے سچ لکھا اور شہر کے مسائل اجاگر کیئے۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب اوستہ محمد کے دو صحافی شہید ہو چکے ہیں مگر افسوس چار سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود شہیدصحافی محمد افضل خواجہ اور شہید صحافی ظفر بلوچ ،کے ورثاء کوحکومت کی جانب سے معاوضہ نہیں دیا گیا،جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم شہید صحافیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں ،انہوں نے سچ لکھتے لکھتے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیئے مگر اپنی قلم سے سچ لکھنا نہیں چھوڑا۔اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید صحافیوں کے ورثاء کو فوری طور پر معاوضہ دیا جائے۔اس موقع پر خیرات کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔اس موقع پر پریس کلب اوستہ محمد کے قائم مقام صدر حارث خواجہ،جنرل سیکریڑی ریاض لانگاہ،سابق سینئر نائب صدر خرم خواجہ،محمد یونس،حمید بلیدی نے بھی شرکت کی۔