67سالوں سے جاموٹ ،بلوچ ،برائیوی ودیگر اقوام کو بیووف بنا کر ووٹ حاصل کرنے والوں کو انشاء اللہ 25جولائی کو غیر عوام کی طاقت سے عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے،سابق صوبائی وزیر میر عبدالماجدخان ابڑو

  • June 29, 2018, 10:48 pm
  • National News
  • 62 Views

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار)جاموٹ قومی موومنٹ کے مرکزی چیئرمین حلقہ پی بی گیارہ ڈیرہ مراد جمالی چھتر سے امیدوار سابق صوبائی وزیر میر عبدالماجدخان ابڑو نے کہاکہ 67سالوں سے جاموٹ ،بلوچ ،برائیوی ودیگر اقوام کو بیووف بنا کر ووٹ حاصل کرنے والوں کو انشاء اللہ 25جولائی کو غیر عوام کی طاقت سے عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے 67سالوں میں صرف پانچ سال عوام کی خدمت کا موقع ملا جس میں ڈیرہ مراد جمالی شہر کو کربلا کا میدان بنانے والوں کے چنگل سے نکال کر شہر کی 19وارڈوں میں واٹر سپلائی کی اسکیمات شروع کی گئی ڈیرہ مراد جمالی شہر کو اوچ پاور پلانٹ سے بجلی فراہم کی گئی اور ترقیاتی منصوبوں کے جام بچھائے گئے ہیں جاموٹ قوم جے کیوایم کے پلیٹ پارم پر متحدہوچکی ہے ان خیالات کااظہار ڈیرہ مراد جمالی میں مختلف مقامات پر انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر محمد وارث ابڑو بشیراحمد ابڑو سمیت دیگر نے بھی خطا ب کیا سابق صوبائی وزیر میر عبدالماجدخان ابڑو نے کہاکہ اپنے دور اقتدار میں تعصب کی سیاست کے تابوط کو بند کردیا ہے بلا امتیاز عوامی خدمت کو اپنا شعار سمجھا ہے کسی غریب کی ایک انچ نہ زمین قبضہ کی گئی اور نہ کسی زمیندار کسان کی زمین کو بنجرکرنے کیلئے زرعی پانی بند کیا ہے ڈیرہ مراد جمالی چھتر میر حسن اور ربیع کے علاقوں کے مسائل زیادہ ہیں کیونکہ 67سالوں میں اقتدار میں رہنے والوں نے کرپشن لوٹ مار کے سوا کچھ بھی نہیں کیا ہے جاموٹ اقوام سمیت دیگر قوموں کو بھی پسماندہ رکھ کر ایک طبقے کو نوازہ جاتا ہے رہا ہے اور کہاکہ انشاء اللہ 25جولائی کو ایک مرتبہ پھر عوامی طاقت سے کامیاب ہو کر عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کو شکست سے دوچار کردیں گے۔