سیاسی مداری بلوچستان میں مزید سیاسی بدنامی کا موجب بنتے جارہے ہیں ،ثناء بلوچ

  • June 29, 2018, 10:48 pm
  • National News
  • 99 Views

خاران (نامہ نگار )بی این پی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 42خاران سابق سینیٹرثناء بلوچ نے کہا ہے کہ اگر ہر پانچ سال بعد کرپشن کو دوام بخشنے اور مفادات کے حصول کے لئے پارٹی اور انتخابی نشان بدلنے کا شوق ہوتا تو آج ارب پتی بن جاتا خاران کے ساٹھ واٹر سپلائیوں کے نام کروڑوں کی رقوم نکال کر بینک بیلنس بنانے والوں نے خاران کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے دو روپے کی رقم مختص نہ کرکے مستقبل کے نونہالوں کے ساتھ زیادتی کی جسکا خمیازہ سیاسی مداریوں کو پچیس جولائی کو بھگتنا ہو گا ،ان خیالات کا اظہار بلوچ ہاوس خاران میں تحریک حقوق خاران، اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور لیبر یونین سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کا بی این پی کی امیدواروں کی حمایت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کی شمولیتی تقریب سے مرکزی رہنما حاجی غلام حسین بلوچ، ندیم بلوچ،حقوق خاران کے صدر میر عارف نوشیروانی، لیبر نمائندہ بدل خان، محمد رمضان ،طالبعلم رہنما سمیع بلوچ و دیگر نے بھی خطاب کیا ،ثناء بلوچ نے کہا کہ بلوچ اور بلوچستان کو زخمی کرنے والے کھبی گدے کھبی گائے اور کھبی سائیکل کی نشان سے نمودار ہو کر بلوچستان میں مزید سیاسی بدنامی کا موجب بنتے جارہے ہیں خاران پسماندگی کا شکار ہے ،اربوں کی رقم کرپشن کی گئی نوجوانوں کی بے روزگاری اور پوسٹوں کی خرید و فروخت نے ہر ذی شعور انسان کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔