لسانی گروہ سابق ہونے کے باوجود اب بھی تعلیمی اداروں پر قابض ہے ،بی ایس او

  • June 29, 2018, 10:48 pm
  • National News
  • 60 Views

کوئٹہ (آن لائن )بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے لسانی گروہ سابق ہونے کے باوجود اب بھی تعلیمی اداروں پر قابض ہے گورنز مکمل طور سیاسی حوالے سے تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچا رہے یے آئی ٹی یونیورسٹی کے چلتن کیمپس پر تا حال فعال نہیں ہوسکی جبکہ نوشکی میں کیمپس کی لسانی بنیادوں پر مخالفت کی گئی جبکہ اب مسلم باغ میں کیمپس منظوری دی گئی ہے ہم پشتون علاقوں میں تعلیمی اداروں کے مخالف نہیں لیکن بلوچ وسائل سے چلنے والے اداروں پر سب سے پہلا حق بلوچ علاقوں کا ہے چلتن کیمپس کا تعمیر شدہ عمارت کھنڈرات بن چکی یے جبکہ غیر قانونی طور پر دیگر ادارے قابض ہوکر وہاں چھاوانی بنائی جا چکی یے انہوں نے مزید کہا یے آئی ٹی یونیورسٹی کے کرپٹ وائس چانسلر کی وجہ سے ادارے کے بلڈنگ فورسز کے قبضے میں ہے دوسری جانب یونیورسٹی کے داخلوں اور بھرتیوں میں بھی کرپشن کی جارہی یے کرپشن کے بنیاد پر اداروں کو تباہ کی جاچکی ہے فوری طور پر لسانی گروہ کو نوازشات کا سلسلہ بند کرکے ادارے کو تباہی سے بچایا جائے ۔