غیر قانونی طورپر ایران جانے والے 27 پاکستانی باشندے گرفتار

  • June 29, 2018, 10:47 pm
  • National News
  • 56 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کے عملے نے پنجگور میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر ایران جانے والے 27 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایف آئی اے کے عملے نے پنجگور کے علاقے سے غی قانونی طورپر ایران جانے والے 27 پاکستانی باشندوں کوگرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی پاکستانی باشندے غیرقانونی طورپر ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے ہیں ۔