کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے عوام پسماندگی کا شکار ہیں ،میر خالد بزنجو

  • June 29, 2018, 10:46 pm
  • National News
  • 61 Views

نال(نامہ نگار) بلوچستان عوامی پارٹی کے زیراہتمام نال میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر پروقار جلسہ عام منعقد ہوا بی اے پی کے نامزد امیدوار برائے این اے 269 میرخالد بزنجو حلقہ پی بی 39 نال خضدار سے امیدوار آغاشکیل احمد درانی، گودی ہماء4 ریسانی، ماسٹر مرزا خان لانگو، میر عتیق ساجدی، ماسٹر حیات بلوچ سمیت دیگر نے دفتر کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام آزمائے ہوئے لوگوں سے تنگ آکر بلوچستان عوامی پارٹی کے پرچم تلے متحد ہو کر اپنے حقوق کیلئے مضبوط پلیٹ فارم سے جدوجہد کررہے ہیں جو انتہائی مثبت عمل ہے کیونکہ سابقہ ادوار میں عوام کو جذباتی نعروں سے ورغلایا گیا مگر اب عوام باشعور ہیں اپنے مستقبل کے فیصلے کو ووٹ کی طاقت سے دینگے اور اپنے تقدیر بدلنے کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کے قائدین کے سنگ ہونگے عوام تمام آزمائشوں سے گزر کر اب مایوس ہو کر نوجوان قیادت پر اعتماد کررہے ہیں جو انتہائی مثبت فیصلہ ہے کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے عوام پسماندگی کا شکار ہیں غربت جہالت ناخواندگی کی دلدل میں عوام زندگی گزارنے پر مجبور ہیں عوام کی معاشی حالت انتہائی نازوک ہے بیروزگاری کی لپیٹ میں ہیں اہل نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لئے سرگرداں دردر بھٹکتے پھرتے ہیں مگر منتخب نمائندوں نے کسی قسم کا بھی توجہ نہیں دی اس لئے اب لوگ تبدیلی چاہتے ہیں ۔