بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء پرنس احمد علی بلوچ قومی اسمبلی کی نشست NA272 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی50 سے پارٹی سربراہ جام کمال خان کے حق میں دستبراد اپنے کاغذات واپس لے لیے

  • June 9, 2018, 10:44 pm
  • National News
  • 24 Views

حب (نامہ نگار) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء پرنس احمد علی بلوچ قومی اسمبلی کی نشست NA272 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی50 سے پارٹی سربراہ جام کمال خان کے حق میں دستبراد اپنے کاغذات واپس لے لیے اس موقع پر بلدیہ ریسٹ ہاؤس حب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرنس احمد علی بلوچ نے کہا کہ چند ایسے عناصر ہیں جنہوں نے وڈیرہ محمد حسن جاموٹ کو ہم سے دور کیا وڈیرہ حسن ہمارے بھائی ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ یہ جو دوریاں ہیں وہ ختم ہوجائیں کیونکہ سیاست میں کبھی دروازے بند نہیں ہوتے جام کمال خان ماشاء اللہ بڑے سوچ کے مالک ہیں اگر وڈیرہ حسن سمجھتے ہیں کہ وہ ہم سے دور ہوگئے ہیں تو ایسا نہیں ہے انشاء اللہ یہ ایک مثبت قدم ہوگا جب ہم اپنے سب ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔