پولیو ہمارے بچوں کے مستقبل کو عمر بھر کیلئے تاریکی میں دھکیل سکتا ہے ،قائم لاشاری

  • June 9, 2018, 10:44 pm
  • National News
  • 78 Views

مستونگ (خ ن )ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے پولیو مہلک مرض ہے جو ہمارے بچوں کے مستقبل کو عمر بھر کیلئے تاریکی میں دھکیل سکتا ہے پولیو کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اساتذہ ، علماء ،میڈیا سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو مل کر کام کرنا ہوگا پولیو مہم کے دوران کوئی رکاوٹ اور کوتاہی برداشت نہیں کرئینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیمیں اور ورکرز ٹرانزیٹ پوائنٹس پر 2جولائی کو پولیو مہم کامیاب بنا کر مقررہ ہدف کو یقینی بنائیں۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کردگاپ کے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول جدید افتاری ،پرائمری سکول کلی پتکی اور بوائز پرائمر سکول درینجان کا دورہ کرکے اساتذ کے حاضری رجسٹرز چیک کئے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہترنظام تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اساتذہ کی کمی دور کی جائے گی ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے غیر ملکی غیر معیاری اور جعلی ادویات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف میڈیکل اسٹوروں سے غیر ملکی اور غیر معیاری ادویات کو قبضے میں لیکر میڈیکل اسٹوروں کو سیل کردیا ۔