پولیو کے مرض کے خلاف جہاد میں ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،کمشنر قلات

  • June 9, 2018, 10:44 pm
  • National News
  • 50 Views

قلات (ؒ خ ن )ڈپٹی کمشنر قلات محمد قیصر خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ماہانہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 2 جولائی سے خالق آباد میں شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات محمد قیصر خان کا کہنا تھا کہ پولیو کے مرض کے خلاف جہاد میں ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مہم کے دوران کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی سخت نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ انکا کہنا تھا محکموں کے سربراہان اپنے وسائل بروے کار لاتے ہوئے اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے انجم ضیاء نے 2 جولائی سے شروع ہونے والے مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد ممتاز مری, ڈی ایچ او قلات نسیم لانگو, ڈپٹی ڈی ایچ او قلات حفیظ الرحمان, ایگزیکٹو انجینئر ایری گیشن قلات نثار احمد,ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی قلات شفیق احمد, عالمی ادارہ صحت کے انجم ضیاء اور نثار احمد,سب ڈویڑنل ڈائریکٹر زراعت نور احمد, ٹی ٹی ایس پی بھاول خان, خان محمد, اور عبدالقیوم موجود تھے۔