ہماری زمینو ں پر قبضہ اور الاٹمنٹ کو فوری طورپر ختم کیا جائے ،ورنہ ہم سخت سے سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ،کوئٹہ کے مقامی قبائل کا پریس کانفرنس سے خطاب

  • June 9, 2018, 10:43 pm
  • National News
  • 30 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر ) ضلع کوئٹہ کے مقامی قبائل حضرت افغان ،ملک ولی کاکڑ ،امان اللہ بازئی ،ملک عبدالقیوم ،ڈاکٹر ظاہر ،ملک عنایت کانسی ،مفتی رحمت اللہ ،سید محمد علی شاہ چشتی نے کہاہے کہ انتخابات کے بعد نئی حکومت جو صوبے میں وجود میں آئے گی ہم انکے سامنے اپنے مسائل خاص طورپر کوئٹہ شہر میں مختلف قبائل پر ڈی ایچ اے اور سابقہ صوبائی اسمبلی نے 2015میں جلدی میں جو قرار داد پاس کی تھی اس کے بارے میں انکو آگاہ کریں گے اور اگر ہمارے مسائل پھر بھی حل نہ ہوئے تو پھر ہم مجبوراً ہڑتال ،جلسہ وجلوس اور دھرنا دیں گے ،انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ ضلع کوئٹہ کے تمام مقامی قبائل دیگر مشکلات کیساتھ ساتھ اس وقت ایک اور اعصاب شکن حالات سے دانستہ طورپر دوچار کیا جارہاہے او راپنے تاریخی ،پدری ،موروثی اراضیوں پر تمام قبائل کے زمینوں کو اعتماد میں لئے اور مشاورت کے بغیر ڈی ایچ اے کا حصہ قرار دیا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم گورنر بلوچستان ،نگراں وزیراعلی بلوچستان ،کمانڈر سدرن کمانڈ کوئٹہ اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ہزارہ گنجی اڈہ ومنڈی کیساتھ ساتھ مشرقی ومغربی بائی پاس پر شاہوانی قبیلے کے زمینو ں پر قبضے اور الاٹمنٹ کو فوری طورپر منسوخ کیا جائے تاکہ زمینداران کی پھیلی ہوئی بے چینی دو ر ہوجائے بصورت دیگر کوئٹہ مقامی قبائل انتخابات کے بعد پورے ضلع کوئٹہ میں اپنا تاریخی ،پدری ،موروثی اراضیوں پر قانونی دستر س حاصل کرنے کیلئے بھر پور احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔