پاکستان کا صحت مند صوبہ بنانا کے عزم کارعادہ کرنا ہوگا ،فرزانہ کریم بلوچ

  • June 9, 2018, 10:41 pm
  • National News
  • 82 Views

کوئٹہ (خ ن )نگران صوبائی وزیر ترقی نسواں ،بہبودآبادی ،سماجی بہبود اقلیتی امور فرزانہ کریم بلوچ نے محکمہ بہبودآبادی سے متعلق بریفینگ میں شرکت کی ۔بریفینگ میں سیکرٹری بہبودآبادی عمران گچکی نے صوبائی وزیر کو محکمہ کی کارکردگی کے بارے میں بتایا ۔انہوں نے کہا کہ محکمے کا بنیادی مقصد صوبے میں آبادی کے بڑ ھئنے ہوئے مسائل سے نمٹنا اور عام عوام میں صحت سے متعلق بنیادی آگاہی فراہم کرنا ہے ۔سیکرٹری پاپولیشن نے مزید بتایا کہ خطیر وسائل کے باوجو دمحکمہ بلوچستان کی عوام بالخصوص خواتین اور بچوں کے لیئے صحت کو یقینی بنانے میں کو شاں ہے ۔جس پرصوبائی وزیر فرزانہ کریم بلوچ نے محکمہ بہبودآبادی کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہم اپنی خواتین کو آبادی سے متعلق تعلیم وآگاہی نہیں دیں گے ۔مخص حکومتی اقدامات سے استعادہ ممکن نہیں صوبائی وزیر نے اس امر کے لئے ملازمین کو ٹر ینگ دنے پرزور دیا تاکہ ان کی صلاحیت میں نکھا ر پیدا ہوسکے گا ۔انہوں نے محکمہ کو خصوصی اقدام اٹھانے کی ہدایت کی جس میں بلوچستان کے غریب عوام کی خدمت اور ان کو درپیش مسائل کا حل ممکن ہوسکے ۔نگراں وزیر فرزانہ بلوچ نے کہا کہ ہمیں خلوص نیت کے ساتھ محکمہ بہبودآبادی کوہمکنار مسائل کے حل کا عہد اوربلوچستان کو پاکستان کا صحت مند صوبہ بنانا کے عزم کارعادہ کرنا ہوگا ۔