غلام رسول لہڑی میر فائق پینل میں شامل

  • June 9, 2018, 10:41 pm
  • National News
  • 70 Views

جعفرآباد(نامہ نگار)حلقہ پی بی 13پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار میر عمر خان جمالی کے حمایتی قبائلی رہنماء غلام رسول لہڑی نے میرفائق علی جمالی پینل میں شمولیت کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق لہڑی ہاوس ڈیرہ اللہ یار میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلام رسول لہڑی نے کہا کہ میں پہلے بھی میر فائق خان جمالی کے پینل میں تھے مگر معمولی باتوں پر ناراض ہو کر میر عمر خان جمالی کے پینل میں چلے گئے وہاں ہمارا چلنا مشکل ہوئے اس لیئے واپس میرفائق علی خان جمالی کے پینل میں ہوگئے ۔