ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا

  • June 9, 2018, 10:40 pm
  • National News
  • 67 Views

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے کنڈور میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے 20کلو گرام دھماکہ خیز 2میزائل کے گولے اور ایک راکٹ لانچر قبضے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے یہ دھماکہ خیز مواد تخریب کاری میں استعمال کرنے کیلئے چھپارکھا تھا۔