زیارت، بلوں کی عدم ادائیگیوں کیخلاف ٹھیکیداروں کاا حتجاج

  • June 9, 2018, 10:40 pm
  • National News
  • 51 Views

زیار ت( نامہ نگار) زیارت خزانہ آفس کی جانب سے بلوں کی ادائیگیاں نہ ہونے پر ٹھیکداروں کی جانب سے ٹائر جلا کر احتجاج اور شدید نعرے بازی بھی کی گئی ،زیارت کوئٹہ مین شاہراہ زیارت شہر کے مین چوک پرٹائر جلائے گئے جس سے ٹریفک معطل ہوگئی آسمان میں کالے بادل چھاگئے او رعوام کو سخت مشکلات سامنا درپیش رہا اسی اثناء میں ڈی پی او زیارت، اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار زیارت نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کی اور وفد کے ہمراء خزانہ آفیسر سے ملنے چلے گئے او رمظاہرین کی جانب سے بھی ہڑتال موخر کی گئی ۔