انتخابات میں جعلسازوں سے چھٹکارہ حاصل ہوسکتا ہے ، قاری عبدالولی فاروقی

  • June 9, 2018, 10:39 pm
  • National News
  • 99 Views

کوئٹہ (آن لائن )این اے 265 سٹی سے اہلسنت والجماعت، جمعیت علما اسلام نظریاتی کے حمایت یافتہ پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدوار قاری عبدالولی فاروقی پی بی 28 سے مفتی کلیم اللہ حیدری کا مخلتف علاقوں کا دورہ اہل علاقہ سے ملاقاتیں علاقائی مسائل پر گفتگو 25 جولائی کو استری کی کامیابی کے لئے تمام اہل علاقہ کی بھرپور محنت رہنماوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شہر کا بڑا حال ہے آج تک اس شہر میں کوئی قابل ذکر ترقی نہیں ہوئی حکمرانوں نے ہمیشہ عوام کو صرف بیوقوف بنایا ہے اب وقت آگیا ہے کہ ان جعلسازوں سے چھٹکارا حاصل کیا جائے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی عوام کے حقوق ہمیشہ منتخب ایم این اے اور ایم پی ایز ہی کھاتے رہیں ہیں آج تک جن لوگوں کو یہاں کی عوام نے منتخب کر کے اسمبلیوں میں پہنچایا ہے انہوں نے کبھی بھی اپنی عوام کے حقوق کی بات نہیں کی اس صوبے کو ایسے لیڈروں کی ضرورت ہے جو یہاں کے مسائل حل کروائے بلوچستان کی عوام نے اگر ساتھ دیا تو انشااللہ عوام کی امیدوں پہ پورا اتریں گے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مستقبل کو بدلنے کے لئے پہلے یہاں کی عوام کو بدلنا ہوگا اور ایسے بندوں کو منتخب کرنا ہوگا جو حقیقت میں مسائل حل کرنے کی قوت رکھتے ہوں انہوں نے مزید کہا کہ تمام کارکنان استری کی کامیابی کے لئے بھرپور محنت کریں انشااللہ فتح اہل حق کی ہوگی پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد کردہ امیدواروں کا مقصد ناموس رسالت و ناموس صحابہ رض کی حفاظت فرقہ واریت کا خاتمہ، امن کی بحالی، معیشت کی ترقی، بلاتفریق عوام کی خدمت کرنا ہے کارکنان تبلیغ کا طریقہ اپنا کر گھر گھر الیکشن مہم چلائیں عام انتخابات میں کوئٹہ، پشین، چاغی، نوشکی، خاران، زیارت، دکی، لورلائی، واشک اور قلعہ عبداللہ سے اہلسنت والجماعت و پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدوار بھرپور انداز میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں انہیں کامیاب کر کہ اہل حق کو فتح دلوائے ۔