پشتونخواوطن میں امن کی حکمرانی کا وقت قریب ہے ، اصغر اچکزئی

  • June 9, 2018, 10:38 pm
  • National News
  • 49 Views

پشین 228 چمن (نمائندگان خصوصی ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تاریخ میں کبھی بھی وطن تباہی و بربادی میں شریک رہے اور نہ ہی قومی اتحاد اتفاق کو پارہ پارہ کرنے کا حصہ رہے ، جن قوتوں نے ایک عظیم پلیٹ فارم سے راہیں جدا کی تھیں وہ ایک گورنری چند وزارتوں کے حصول کو مقصد بنا بیٹھے جن نکات کو بنیاد بنا کر انہوں نے پشتون قومی تحریک سے راہیں جدا کیں ، برسراقتدار آکر اس منشور پر کتنا عمل ہوا لہذا یہ عوام کے نوجوانوں ، عمائدین کا فرض بنتا ہے کہ وہ ان آزمودہ قوتوں کا اجتناب اپنی رائے کے بنیاد پر کریں ، ووٹ ایک امانت ہے ان کا صحیح استعمال آنے والے نسلوں کو محفوظ بناتی ہے اس امانت کو زئی خیلی نفرت تعصب کی بجائے عمل اور کردار کی بنیاد پر استعمال کرنا چاہیے ، آپ نے اعتماد بخشا تو علاقے کی خوشحالی اور ترقی کے لئے بلاامتیاز خدمت کو شعار بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انتخابی مہم کے سلسلے میں پارٹی کے صوبائی صدر و این اے 263قلعہ عبداللہ و بی پی 23 چمن کے لئے نامزد امیدوار اصغر خان اچکزئی ، این اے 262پشین نظام الدین کاکڑ ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالمالک پانیزئی ، پی بی 22 گلستان ڈاکٹر صوفی اکبر ، پی بی 18 پشین عبدالباری کاکڑ ، پی بی 6 ہرنائی زیارت عبدالباقی ترین ، پی بی 19پشین II عبدالباری کاکڑ ، پی بی 3 قلعہ سیف اللہ ، انجینئر نسیم اور پی بی 20 پشین سید عبدالباری آغا ، اسد خان اچکزئی ، گل باران افغان ، صادق صدا ، عبدالخالق حقمل ، ڈاکٹر جلال ، حاجی غفور ، سمیع اللہ اچکزئی ، حاجی محمد رسول پانیزئی ، محمد صادق ، اصغر علی ترین ، عبیداللہ عابد ، صادق کاکڑ ، باری آغا ، زاہد خان ترین ، اولس یار ترین ایڈووکیٹ ، حاجی صاحب خان ، ملک دلبر ، ہدایت اللہ کاکڑ ، ولی داد میانی ، محراب خان کاکڑ ، سردار فرید اللہ دومڑ ، حبیب اللہ ، دنیا خان اندڑ ، میر عالم افغان ، سید حنیف شاہ ، نعمت آغا ، حاجی اللہ داد ، کمال آغا ،کریم آغا و دیگر نے چمن کلی ٹھیکیدار بڑے جلسے عام ، یارو میں اولیس قبائلی جرگہ ، زیارت میں پارٹی دفتر افتتاح ، ورکرز اجتماع کلی کربلا میں حمایت کرنے والوں سے خطاب ، زرغون ، خوشاب میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کے دوران کیا ۔ چمن میں حاجی محمد رسول پانیزئی سمیت 25افراد نے اپنے خاندانوں سمیت جمعیت اور پشتونخوا ملی سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اصغر خان اچکزئی نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب پشتونخو اپشتونخوا وطن پرامن پرچم کی حکمرانی ہوگی کیونکہ یہاں پر دوسروں کے ایماء پر بنائی گئیں ٹولیاں دم توڑ رہی ہیں اور باچاخان کی حقیقی قوم دوست سیاست اولس پر عیاں ہورہی ہیں لہذا آپ نے اعتماد بخشا تو دیرینہ حل طلب مسائل کو پہلی فرصت میں حل کئے جائیں گے ۔