عوام کی رائے کو تبدیل کرنا غیرجمہوری عمل ہوگا ،جے یو آئی

  • June 9, 2018, 10:37 pm
  • National News
  • 101 Views

کوئٹہ (پ ر )جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا حافظ حمداللہ، جنرل سکریٹری حاجی سازالدین، مولاناولی محمدترابی، حاجی عبدالصادق، حاجی عبدالباری، میراسحاق ذاکرشاہوانی، عزیزاللہ پکتوی، مفتی رحمت اللہ اور کابینہ کے دیگراراکین نے اخباری بیان میں کہا کہ 30جون کو تین بجے مدرسہ مطلع العلوم ضروری روڈ میں جمعیت علماء اسلام سے وابستہ تمام یونٹوں کے مجلس عاملہ کے اراکین، سینئرساتھیوں، ضلعی مجلس عاملہ کے اراکین اور کوئٹہ سے متعلق قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں پر مشتمل اہم نمائندہ اجلاس منعقدہوگا ۔ اس اجلاس میں تمام حلقوں کے زمہ داران کو الیکشن مہم کے حوالے سے پالیسی اور ہدایات دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام سیاسی میدان میں سب سے بڑی سیاسی قوت ہے جمعیت کا راستہ روکنے کیلئے مصنوعی طاقتیں بنائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ساری صورتحال سمجھ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پارلیمانی فلور پر حقیقی سیاست اورکرداراداکررہی ہے جبکہ اندیشہ قوتیں سیاسی قوتوں کا راستہ روکنے کی سازشوں میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی رائے کو تبدیل کرنا غیرجمہوری عمل ہوگا عوام امن، انصاف اور ملک کی ترقی چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ نمائندہ اجلاس میں تمام حلقوں میں قوت کے طورپرانتخابی مہم کا آغازکیاجائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ دینی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحدکرکے فرقہ وارانہ تعصبات کی بیخ کنی کی گئی ہے۔