وقت ملتاتومیں جعفرآبادسے لیکرسبی تک ایک الگ صوبہ بناتا، میر ظفراللہ جمالی

  • June 9, 2018, 10:36 pm
  • National News
  • 539 Views

جعفرآباد ( نامہ نگار ) میرظفراللہ خان جمالی نے کہاہے کہ اگرمجھے وقت ملتاتومیں جعفرآبادسے لیکرسبی تک ایک الگ صوبہ بناتا،جس سے ہمارے تعلق سندھ کے ساتھ اچھے ہوتے،ہمارے دواضلاع پنجاب اورسندھ کے برابر ہیں،میں کینسرکے مریض ہوں لیکن میری موت بسترپرنہیں کرسی پرہوگی۔تفصیلات کے مطابق جعفرآبادمیں نیشنل پارٹی کے دوامیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے سامنے ہتھیارڈال دیئے حلقہ پی بی 13پرنیشنل پارٹی کے امیدوارمیرنعیم خان کھوسہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارمیرعمرخان جمالی کے حق میں دستبردارہوگئے جبکہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 261پرنیشنل پارٹی کے امیدوارمیرعبدالرسول بلوچ پی ٹی آئی کے امیدوارمیرخان محمدجمالی کے حق میں دستبردارہوگئے اِس موقع پرمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی جب انٹرنیشنل پارٹی بنے گی تویہ نوجوان وہاں جائیں گے، میرظفراللہ خان جمالی نے کہاکہ اگرمجھے کچھ اوروقت ملتاتومیں جعفرآبادسے لیکرسبی تک ایک الگ صوبہ بناتھاجس سے ہمارے تقلقات سندھ کے ساتھ اچھے ہوتے ہمارے دواضلاع پنجاب اورسندھ کے برابرہیں اب میراوقت گزرگیاہے دوبارہ میں سرکاری نوکری نہیں کرسکتااب یہ زمے داری نوجوانوں پرعائدہوتی ہے ،سیاست میں جھوٹ بولنے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے سیاست سچائی اورایمانداری کے ساتھ کی جائے میں نے آج تک کسی کوتکلیف نہیں دیامیرظفراللہ جمالی کہتے ہیں کہ میں کینسر کے مریض ہوں لیکن میری موت بسترپرنہیں کرسی پرہوگی،جب تک زندہ ہوں ملک وقوم کی خدمت کرتارہوں گا،اْنہوں نے کہاکہ میں صاف انسان ہوں میں کسی بینک کامقروض نہیں ہوں جوباپ داداکادیاہوازمین ہے اْس سے کماتااوراْس سے کھاتاہوں،میرظفراللہ جمالی نے کہاکہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ پڑھے لکھے اوراچھے انسان ہیں جب وزیرعلیٰ تاج محمدجمالی بناتھاتوہم نے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کووزیرتعلیم بنایاتھا،اِس موقع پرنیشنل پارٹی کے رہنمامیرنعیم خان کھوسہ نے میرعمرخان جمالی اورمیرخان محمدجمالی کی انتخابی مہم چلانے کااعلان بھی کیاہے۔