نواب محمد اسلم خان رئیسانی کا وزیراعلی بلوچستان علاالدین مری سے ٹیلیفونک رابطہ

  • June 9, 2018, 10:36 pm
  • National News
  • 210 Views

مستونگ(نامہ نگار)چیف آف سراوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کا وزیراعلی بلوچستان علاالدین مری سے ٹیلیفونک رابطہ۔ نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے مستونگ واپڈا گریڈاسٹیشن میں گزشتہ دنوں آتشزدگی کے باعث بجلی کی بندش سے زمینداروں کوملنے والے نقصانات اور مستونگ میں واپڈا کی جانب زمینداروں کو بہت کم بجلی اور وہ بھی کم وولٹج کے ساتھ بجلی کی فراہمی سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔انھوں نے وزیراعلی سے مطالبہ کیاکہ زمینداروں کے نقصانات کے ازالہ اور انہیں ریلیف دینے کیلئے بجلی کی وولٹج اور ٹائم زیادہ فراہم کیاجائے تاکہ زمینداروں کو ریلیف مل سکے۔وزیراعلی بلوچستان علاالدین مری نے سابق وزیراعلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی یقین دہانی کرائی کہ کیسکو حکام سے بات چیت کرکے بہت جلد مستونگ میں بجلی کے مسائل حل کئے جائینگے۔اور زمینداروں کو ریلیف دیاجائیگا