ڈپٹی کمشنر صحبت پور کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ 3محافظ زخمی

  • June 29, 2018, 10:36 pm
  • National News
  • 80 Views

ڈیرہ مرادجمالی(نامہ نگار)ڈیرہ مرادجمالی کے قریب تیز رفتار مزدہ ٹرک کی ڈپٹی کمشنر صحبت پور کی گاڑی کے ساتھ ٹکر ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے تاہم ڈرائیور سمیت 3پولیس اہلکارزخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میں سی این جی کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار مزدہ ٹرک نمبرz7611کی سامنے ڈپٹی کمشنر صحبت پور کی سرکاری گاڑی نمبرsp1 سے ٹکراگئی جس کے باعث ڈپٹی کمشنر صحبت پور آغاشیرزمان محفوظ رہے جبکہ پولیس اہلکار ان محمد عزیز،ظہیراحمد،اور گل حسن شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر سیول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں طبعی امداد کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لئے لاڑکانہ ریفرکردیا گیا اور مزدہ ڈرائیور نثاراحمد شاہوانی کو گرفتار کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔