مفاد پرست سیاستدانوں نے سیاست کو ذریعہ معاش بنالیا، میر اسرار زہری

  • June 29, 2018, 10:36 pm
  • National News
  • 120 Views

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے قائد سابق وفاقی وزیر میراسراراللہ خان زہری نے کہاہے کہ سیاست ایک عبادت ہے سیاستدانوں کو خداوند تعالی کے مخلوق کے خدمت کرنا ہے بد قسمتی سے سیاست کو سیاستدانوں نے اپنے لئے ذریعہ معاش بنا رکھا ہے علما کرام حق کی جماعت ہے علما ء کرام کا فرض بنتا ہے وہ مخلوق کی بڑھ چڑھ کر خدمت کریں بی این پی عوامی میں مسلسل علما اور حفاظ کرام کی شمولیت اس بات کی متقاضی ہے بی این پی عوامی سیدھے راستے پر گامزن ہے ان خیالات اظہار بی این پی عوامی کے مرکزی سربراہ میراسراراللہ خان زہری اپنے رہائش گاہ زہری ہاوس میں جے یوآء ف کے دیرینہ رفقا حاجی محمد یوسف شاہوانی حافظ شریف اللہ شاہوانی مولانا حاجی محمدابراہیم محمد حسنی حاجی علی حسن محمد حسنی عبدالقادر قلندرانی ودیگر علما کرام نے شاہوانی آباد یونٹ سے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ بی این پی عوامی شامل ہوگئے ہیں اس موقع پر مولانا عبدالبصیر شاہ ‘مولانا عبدالشکورشاہ ‘مولاناعبدالکبیر شاہ ‘حافظ محمد صادق زہری ‘ منیراحمد زہری ‘حاجی نورالدین ‘رئیس علی ‘حسن عبدالحکیم زہری ودیگر موجود تھے جے یوآئی سے مستعفی حاجی محمدیوسف شاہوانی ‘مولانا ابراہیم حسنی ودیگر علماء نے کہا کہ جے یوآئی پر آجکل سرمایہ دار ٹھیکیدار سمنگلر اور لینڈ مافیا کے لوگوں کا قبضہ ہے جے یوآئی اب مولانا ہند اور مفتی محمود مولانا ابوالحسن کا نہیں رہا اس پاک دامن جماعت پر ہر قسم کے لوگوں کی قابضیت ہے جے یوآئی نے اللہ پاک کے احکامات کو چھوڑ کر دولت کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں جماعت کے نشستیں چند ٹکوں کے عیوض بیچے جارہی ہیں جماعت میں علماء کرام کے فیصلوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے چندلوگ علماء کرام کے حلیہ میں آکر جماعت کو اپنے استعمال میں لاکر جماعت کو بڑے نقصان سے دوچار کررہے ہیں ھم لوگوں نے بچپن سے لیکربڑھاپے تک اس جماعت کے ساتھ وفاداری مخلصی کے ساتھ رہے تھے لیکن ہمیں جماعت کے ساتھ وفادرای اور نیک نیتی کی بنیاد پر سزادی گء ہے انشاء اللہ اب ہم لوگ آخر دم تک بی این پی عوامی کا ساتھ ہونگے آخر میں میر اسراراللہ خان زہری نے کہا کہ بی این پی (عوامی) علماء کرام کی عزت احترام اور قدر ہے پارٹی میں علما ء کرام کے ونگ موجود ہے انشاء اللہ حالیہ عام انتخابات کے بعد پارٹی علماء کرام کے کابینہ کے قیام عمل میں لائے جائیں گے علماء کرام کی شمولیت بی این پی (عوامی) حق گو جماعت بن چکی ہے ہم نے خصوصاً علماء کرام کو کاروان عوامی میں شمولیت کرنے والوں کو مبارک باد دیتے ہیں۔