2013ء کے انتخا بات کے بعداڑھائی سالہ دو ٹیسٹ ٹیو ب وزیراعلیٰ پیدا ہوئے ،دوسرے وزیراعلیٰ کے مدت کے خاتمے سے پہلے بیٹوں کے بعد ’’باپ ‘‘پیدا ہوااور باپ کے ساتھ پوری قوم چلی گئی،حافظ حسین احمد

  • June 29, 2018, 10:35 pm
  • National News
  • 23 Views

کوئٹہ(پ ر)این اے 266سے متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ 2013ء کے انتخا بات کے بعداڑھائی سالہ دو ٹیسٹ ٹیو ب وزیراعلیٰ پیدا ہوئے جبکہ دوسرے وزیراعلیٰ کے مدت کے خاتمے سے پہلے بیٹوں کے بعد ’’باپ ‘‘پیدا ہوااور باپ کے ساتھ پوری قوم چلی گئی لیکن اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے فیصلے کے ذریعے اپنے حقیقی نمائندوں کو منتخب کریں۔ وہ جمعہ کے دن اپنے انتخابی مہم کے آغازاور جتک اسٹاپ پر اپنے انتخابی دفتر کے افتتاح کے بعد ’’این این آئی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کلی کمالو میں بھی اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح کیااس موقع پر حلقہ پی بی 30کے نامزد امیدوار حکیم محمد عیسیٰ،پی بی 31کے نامزد امیدوار میر اسحاق ذاکر شاہوانی اور پی بی 32کے نامز امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی خطاب کیا۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ ماضی میں اپنے مفادات کیلئے بلوچ اور پٹھان لڑایا گیا پنجابی کے خلاف کالی جھنڈیوں سے نفرت اور تعصب پھیلایا گیا لیکن قوم اب انکو پہچان چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے قیام کے بعدگورنرز کی تبدیلی ناگزیر ہوگئی ہے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ گورنرز خود استعفیٰ دیدیتے لیکن اب یہ روایات باقی نہیں رہیں اس لئے نگران وزیراعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چاروں صوبوں کے گورنرز کو فوری طور پر تبدیل کرکے غیرجانبدار گورنروں کا تقرر کریں ۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ جمعیت نے تمام اقوام کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کا نعرہ بلند کیااورقوم کو نہ بلوچ ،نہ پٹھان مسلمان ،مسلمان کا نعرہ دیا۔