کوئٹہ شہر کو گزشتہ ادوار میں مکمل طور پر نظر انداز کرکے یہاں کسی طرح کے ترقیاتی کام نہیں کرائے گئے،عوام، تعلیم،صحت کے سہولیات سے محروم ہے،احمد علی کوہزاد

  • June 29, 2018, 10:35 pm
  • National News
  • 26 Views

کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام عام انتخابات2018 کے سلسے میں ہزارہ ٹاون میں جنرل ریٹائرڈمحمد موسی خان میموریل سنٹرسردار سعادت علی ہزارہ کے دفتر میں ایک گرنیڈ ہزارگی جرگہ منعقد ہوا جس میں ہزارہ قوم کے معززین ومعتبرین نے نہت بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سرادر سعادت علی ہزارہ نے پارتی کے مامزد امیدوار برائے حلقہ این اے264 قومی اسمبلی محمد رضا ہزارہ اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 26 کوئٹہ 3 احمد علی کوہزاد کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ا نھیں ہر طرح کی تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ،اس موقع پر جرگہ سے پارٹی کے مرکزی سکیرٹری جنرل و نامزد امیداور برائے صوبائی اسمبلی پی بی 26کوئٹہ 3 احمد علی کوہزاد اور قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار محمد رضا ہزارہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کو گزشتہ ادوار میں مکمل طور پر نظر انداز کرکے یہاں کسی طرح کے ترقیاتی کام نہیں کرائے گئے،عوام، تعلیم،صحت کے سہولیات سے محروم ہے ،جبکہ پینے کا صاف پانی اب برائے فروخت کی صورت میں عوام کو ہزاروں روپے ٹینکی کی صورت میں فراہم کی جا رہی ہیں ،پورے کوئٹہ شہر میں سرکاری ٹیوب ویلوں کی اپ گریڈیشن نہیں کی گئی،ہر جگہ پر ائیوئیٹ اور نجی کاروباری ٹیوب ویل قائم کرکے زیر زمین پانی کے ذخائر کو ختم کرنے کی کوشش اور کوئٹہ شہر کو بنجر بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ،آئندہ چند سالوں کے دوران اگر موثر حکمت عملی اور دیرپا منصوبہ بندی نہیں کی گئی تو کوئٹہ شہر رہنے کے قابل نہیں رہیگا،پارٹی پانی کے معاملات پر سنجیدگی سے توجہ دے رہی ہیں ،ہماری گزشتہ کارکردگی عوام کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ وسائل کے نہ ہوتے ہوئے بھی ہم نے پوری کوشش کی ہیں کہ عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے کام کیا جائے ،انھوں نے کہا کہ ہزارہ ٹاون ایک گنجان ااباد علاقہ ہیں جبکہ اس سے منسلک علاقوں کے عوام بھی انتہائی سخت و تنگ حالات میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ،پی بی 26کوئٹہ 3 کے تمام علاقوں میں زندگی کی بنیادی سہولیات موجود نہیں نہ ہی یہان کے عوام کو صحٹ ،تعلیم،صفائی اور دیگر شہری سہولیات میسر ہے جو سرکاری تعلیمی ادارے اس حلقے میں موجود ہیں وہاں کے طلبا اس طرح کے نتائج نہیں دے رہیں،جسکی اس وقت صوبہ اور کوئٹہ کے شہریوں کو توقع ہیں ،پارٹی ان معاملات پر انتہائی سنجیدہ ہے کہ عوام کو بہترین اور یکساں تعلیم فراہم کیا جاسکیں،ہم چاہتے ہیں کہ صحٹ کے بنیادی سہولیات زیادہ سے زیادہ اور ہر فرد کے دسترس میں آئیں،ہر حلقہ اور علاقے میں بنیادی مراکز صحٹ اور معالجین کے زریعے عوام کو صحت کی سہولت کی فراہمی پارٹی کے آئین و منشور کا حصہ ہے ،جس کیلئے پارٹی ہمیشہ جد و جہد کرتی چلی آرہی ہیں پارٹی رہنماوں ونامزد امیدواروں نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران پارٹی کے عوامی نمائندوں نے انتہائی کم وسائل اور کم اختیارات کے باوجود جس طرح عوام کی خدمت میں دن رات مصروف رہا اور اپنے حلقوں کی ترقی کیلئے جس ایمانداری اور نیک نیتی کیساتھ خدمات انجام دی وہ کوئٹہ کے میونسپل تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھی جانی چاہیں۔ ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے ہمارے نمائندوں کے کام میں رخنہ ڈالا گیا اور ہر طریقے سے کوشش کی گئی کہ ہم عوام کو ڈیلیور نہ کر سکیں ،مگر ہمارے ادارے مضبوطتھے ہم کام کرنا چاہتے تھے اور ہم نے اپنی طرف سے بھر پور جد و جہد کرکے بتایا کہ ایمانداری اور نیک نیتی کیساتھ اگر کوئی کام کرنا چاہے تو کوئی اسے نہیں روک سکتا۔انھوں نے کہا کہ ہم کوئٹہ شہرکی تعمیر اور ترقی کی نیت سے میدان میں اترئے ہیں،اور یہ کام بلا تفریق رنگ، نسل،زبان،قومیت، مذہب، اور فرقہ کے ہی ممکن ہیں،ہم ہر طرح کے تعصبات و تنگ نظری کو بالائے طاق رکھتے ہوئییہ عزم کرتے ہیں کہ بلا تعصب ہر قمیت پر کوئٹہ شہر اور اپنے اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے جد و جہد کریں گے۔انھوں نے توقع ظاہر کی کہ علاقے کے عوام ہماری کارکردگی اور منشور کے مطابق ہمیں ووٹ دیکر کامیاب کریں گے۔