بلوچستان عوامی پارٹی اور الفتح پینل کے درمیان اتحاد کا اعلان ،آئندہ انتخابات کے بعد میں بھی اتحاد جاری رکھنے کا اعلان

  • June 29, 2018, 10:34 pm
  • Breaking News
  • 246 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر ) بلوچستان عوامی پارٹی اور الفتح پینل کے درمیان اتحاد آئندہ انتخابات کے بعد میں بھی اتحاد جاری رکھنے کا اعلان ،پیپلز پارٹی سے ابھی تک استعفیٰ نہیں دیا اگر وہ نکالنا چاہتے ہیں تو نکال دیں ،یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان عالیانی اور پیپلز پارٹی کے سابقہ سینیٹر اور الفتح پینل کے سربراہ سردار دفتح محمد حسنی نے جمعہ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ ،سابقہ صوبائی وزیر اعجاز احمد سنجرانی ،ملک خدابخش لانگو ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر ودیگر قبائلی عمائدین بلوچستان عوامی پارٹی اور الفتح پینل کے صوبائی عہدیداران بھی موجود تھے ،تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوام پارٹی کے صدر میر جام کمال خان عالیانی نے کہاہے کہ آج کا دن بلوچستان کے تاریخ میں ایک اہم دن ہے کہ ہماری پارٹی اور الفتح پینل کے درمیان اتحاد ہوگیا ہے اور انشاء اللہ یہ اتحاد آئندہ انتخابات تک جاری رہیگا ،ہمارے اتحاد سے کسی کو گھبرانے کی ضرور ت نہیں ہماری پارٹی کا اس سے پہلے نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ اتحاد ہواہے ،انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 268سے ہماری پارٹی کے امیدوار اعجاز سنجرانی نے سردار فتح محمد حسنی کی حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کا یہ دعوی کہ ہماری جماعت 25جولائی کے بعد ہوا میں تحلیل ہوجائے گی ،وہ غلط فہمی میں ہے ،یہ پارٹی ہمیشہ کیلئے قائم ہوئی ہے اور قائم رہے گی اور انشاء اللہ صوبے میں ہم اپنے اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے ،نیشنل پارٹی پانچ سال تک حکومت میں رہی مگر افسوس کہ وہ بلوچستان کے عوام کے حقوق حاصل نہیں کرسکی صرف مفادات کو حاصل کیا ہے ہم یہ ثابت کرتے ہیں کہ حقوق کس طرح حاصل کئے جاسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہماری طرف سے سابقہ صوبائی وزیر اعجاز سنجرانی جو حلقہ این اے 268سے امیدوار تھے وہ سردار فتح محمد حسنی کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں یہ بہت بڑی بات ہے اور انشاء اللہ اب درخشان کے علاقے میں الفتح پینل کامیاب ہوگا ،میر جام کمال نے مزید کہاکہ اس پارٹی کا بنانے کا مقصد ابھی عام آدمی کی سمجھ میں نہیں آئے گا الیکشن کے بعد معلوم ہوگا کہ یہ پارٹی کیوں بنائی ہے اب تک ہمارے ساتھ بڑی بڑی پارٹیوں نے اتحاد کیا ہے اور ہماری پارٹی منظم ہوگئی ہے اس کا مطلب ہے یہ کہ کچھ نہ کچھ تو ضرور ہے جو ہماری پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ میں سابقہ سینیٹر سردار فتح محمد حسنی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا اور ہمارے ساتھ اتحاد کیا انشاء اللہ یہ اتحاد آنیوالے دنوں برقرار رہے گا ،انہوں نے کہاکہ کوئی سیاسی جماعت نہ بڑی اور نہ چھوٹی ہوتی ہے شروع میں ساری پارٹیاں ایک دو افراد پر مشتمل ہوتی ہے بعد میں آہستہ آہستہ بڑی پارٹی بن جاتی ہے ،انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ 25جولائی کے بعد بھی ہماری پارٹی برقرار رہے گی اور ہم صوبے میں حکومت بنائیں گے ،اس سے قبل پیپلز پارٹی کے سابقہ سینیٹر اور الفتح پینل کے سربراہ سردار فتح محمد حسنی نے کہاکہ میں نے ابھی تک پیپلز پارٹی سے استعفیٰ نہیں دیا اگر وہ نکالنا چاہتے ہیں تو اپنا شوق پورا کریں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے میں نے پیپلز پارٹی کو کوئی درخواست دی تھی اور نہ ہی ٹکٹ دی تھی میں آزاد شہری کی حیثیت اور قبائل پر مشتمل الفتح پینل تشکیل دیا ہے جس کا اتحاد بلوچستان عوامی پارٹی کیساتھ کیا گیا ہے اور انشاء اللہ مستقبل قریب میں مضبوط ہوگا ،انہوں نے کہاکہ میں حلقہ این اے 268سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر اعجاز سنجرانی کی جانب سے اپنے حق میں دستبردار ہونے کا خیر مقدم کرتاہوں اور اسے پینل کی بڑی کامیاب قرار دیتاہوں ،انہوں نے کہاکہ الیکشن میں تنقید ضرورہوتی ہے مگر ذاتیات پر تنقید نہ کی جائے سیاسی تنقید کی جائے اور حوصلہ رکھے کہ دوسرا آپ سے کیا کہہ رہاہے ،انہوں نے کہاکہ دس سال پہلے الفتح پینل تشکیل دیا تھا جو بڑی کامیابی حاصل کی تھی اب دوبارہ الفتح پینل تشکیل دیاگیا اور بلوچستان عوامی پارٹی سے اتحاد کیا ہے اور یہ اتحاد ہمیشہ رہیگا ہم بلوچستان کے حقوق حاصل کرنے کیلئے اب مرکز سے درخواست یا اپیلیں نہیں کریں گے بلکہ حقوق حاصل کریں گے اور بلوچستان میں تبدیلی محسوس ہوگی کہ واقعی ایک حکومت قائم ہے جو بلوچستان کے حقوق کیلئے کام کررہی ہے ،سابق صوبائی وزیر میر اعجاز سنجرانی نے کہاکہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے حلقہ این اے 268پر امیدوار تھا جب بلوچستان عوام پارٹی اور الفتح پینل کا اتحاد ہوگیا ہے تو اب میں انکے حق میں دستبردار ہوگیا ہے اور انشاء اللہ درخشان کے علاقے میں الفتح پینل ایک کامیابی کی طرف گامز ن ہوگا ،سردار فتح محمد حسنی نے مزید کہاکہ الیکشن میں سردار عارف جان محمد حسنی اور جن کا تعلق الفتح پینل سے اسکے علاوہ اور امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جہاں تک ممکن ہوگا دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے اسکے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کیساتھ مزید اتحاد کریں گے ،پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری منظور احمد خان کاکڑ نے کہاکہ میں الفتح پینل گروپ کے سربراہ سردار فتح محمد حسنی کو بلوچستان عوامی پارٹی کیساتھ اتحاد پر مبارکباد پیش کروں گا انہوں نے جو فیصلہ کیا ہے وہ آنیوالے انتخابات میں اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائیگا ،انہوں نے کہاکہ سابق وزراء اعلی جام میر غلام قادر مرحوم،جام محمد یوسف مرحوم اور بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر میر جام کمال خان عالیانی نے ہمیشہ بلوچستان کی سیاست کی ہے انکی اپنی قبائلی حیثیت ہے ،انہوں نے ہمیشہ اصولوں پر کوئی سودا بازی نہیں کی انشاء اللہ آنیوالا وقت ہمارا ہوگا اور ہم ملکر کام کریں گے ،اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ نے الیکشن کمشنر پاکستان سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو گائے کا نشان الاٹ کردیا گیا ہے اب معلوم ہواہے کہ انتخابی نشان میں بیل ،بکری کے نشان شامل کئے گئے ہیں جس سے ہمارا انتخابی نشان متاثر ہوگا لہذا الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ بیل اور بکرے کا نشان کسی کو الاٹ نہ کیا جائے ۔