مزار پر سجدہ نہیں کیا، عقیدت کی وجہ سے بوسہ دیا، عمران خان

  • June 29, 2018, 10:10 am
  • Breaking News
  • 355 Views

کراچی (ٹی وی رپورٹ) عمران خان نے کہا ہے کہ بابا فرید شکر گنج کے مزار پر سجدہ نہیں کیا بلکہ ان کی عقیدت کی وجہ سے بوسہ دیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کوئی کلمہ گو شرک نہیں کرسکتا، سجدہ صرف اللہ کیلئے مخصوص ہے، بابا فریدؒ، اللہ کے عظیم بزرگ میں سے تھے میں نے سجدہ نہیں کیا اُن کی عظمت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اُن کی چوکھٹ پر بوسہ دیا۔ زندگی کے ابتدائی حصہ میں مذہب سے قریب نہیں تھا میرا معرفت کا سفر تیس سال پہلے شروع ہوا، ایک طرف مجھے طالبان خان کہا جاتا ہے دوسری طرف سے مجھ پر کفر کے فتویٰ لگ رہے ہیں ، لوگوں پر کفر کا فتویٰ لگا دینا میں سمجھتا ہوں گناہ ِ کبیرہ میں سے ہے۔