میرے خلاف سازش کرکے بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈال دی گئی،نواب ثناء اللہ زہری

  • June 28, 2018, 10:15 pm
  • National News
  • 90 Views

جھل مگسی (نامہ نگار)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )بلوچستان کی تقدیر بدلنے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے ترقی مخالف قوتیں صوبے کی ترقی ہضم نہ ہونے پر میرے خلاف سازش کرکے دراصل بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈال دی گئی عوام اب باشعور ہو چکے ہیں صبح ادھر اور شام ادُھر کی سیاست اب بلوچستانی عوام اپنی ووٹ کی طاقت میں سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے بلوچستان میں ہمیشہ ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے نئی سیاسی پارٹیاں بنائی گئیں ہیں 2018کے انتخابات میں عوام ایسے ڈگڈگی پر ناچنے والوں کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلق جھالاوان میں وڈیرہ محمد جان زہری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد میں حاجی عبدالقادر زہری،وڈیرہ محمد اعظم زہری،وڈیرہ عبدالشکور زہری،ولی محمد زہری،نصیراحمد زہری ، انجینئرعظمت اللہ زہری ،میر قادر زہری دیگر موجود تھے نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان کو امن کا گہرواہ بنانے کیلئے میرے خاندان کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں صوبے کی تاریخ ہمارے اکابرین کی عظیم قربانیوں سے بھری پڑی ہے بلوچستان میں ترقی کا سفر مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں شروع ہوئی صوبے کی تقدیر بدلنے والے عظیم منصوبہ سی پیک کا اغاز بلوچستانیوں کیلئے اہم منصوبہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں بیروزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے تیس ہزار سے زائد نوکریوں پر بھرتی کا آغاز کرنا شروع کر دیا لیکن کچھ لوگوں کو یہ ہضم نہیں ہوا اور ہمارے حکومت کے خلاف سازش شروع کی گئی حکومت اور اقتدارنی جانی چیز ہے ایسے اقتدار جو عوام کی ترقی میں رکاوٹ ہوا اسے ہرگز قبول نہیں کرونگا اور عوام کی محبت میں ہم نے وزارت اعلیٰ چھوڑ دی عوامی مفادات کیلئے ہمارے خاندان کی قربانیاں روز اول سے عیاں ہیں انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں اصل مقابلہ ترقی مخالف اور ترقی کے حامیوں کے درمیاں ہو گا انہوں نے کہا کہ بلوچستانی عوام کی مینڈیٹ کی توہین کرنے والے سیاستدان کسی بھی ووٹ کے لائق نہیں عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہونے والے سیاسی سودا گروں کا اب عوامی عدالت میں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ بھی نہیں ملے گا انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بلوچستان بھر سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور 25جولائی کو عوام ہمیں کارگردگی کی بنیاد پر ووٹ دیکر کامیاب کرا دے گی۔