جمعیت کوئٹہ کا اجلاس، امیدواروں کو انتخابی سرگرمیاں شروع کرنیکی ہدایت

  • June 28, 2018, 10:15 pm
  • National News
  • 70 Views

کوئٹہ (آن لائن ) جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کے مجلس عاملہ کااہم اجلاس بمقام ضلعی دفتر زیر صدارت ضلعی امیرمولاناحافظ حمداللہ منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی اجلاس میں انتخابات کے حوالے سے مختلف انتخابی سرگرمیوں پرغورہوااورباہمی مشاورت کے بعداہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں جمعیت علمااسلام نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران پرمشتمل مرکزی حتمی فہرست کے اجراکے بعدان تمام امیدواروں کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن آفس سے واپس لیں جن کے نام حتمی فہرست میں شامل نہیں ہیں اجلاس میں جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کے ماتحت تمام یونٹوں سینئراراکین کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کیلئے انتخابی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغازکریں اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام 30جون بروز ہفتہ تین بجے مقام مدرسہ مطلع العلوم بروری میں تمام یونٹوں کے مجلس عاملہ کے تمام اراکین،سینئر ساتھیوں ضلعی مجلس عمومی اوردیگراراکین ،ضلعی مجلس عاملہ کے اراکین اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نامزد امیدواروں پرمشتمل اہم نمائندہ اجلاس طلب کیاگیاہے جس میں تمام ذمہ داران کی شرکت ضروری ہے اس اجلاس میں انتخابی سرگرمیوں سے متعلق تمام صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر مشتمل الیکشن سیل بنانے اورانتخابی سرگرمیوں سے متعلق اہم اور خصوصی ہدایات دی جائیگی اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ انتخابی سرگرمیوں سے متعلق امور میں یونٹوں جماعتی حلقوں کو ترجیح بنیادوں پر مشاورت میں شریک کیے جائیں گے تاکہ منظم طورپر کام کیا جاسکے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ضلعی سطح پر انتخابی سرگرمیوں کو مانیٹرنگ کرنے اورانتخابی سرگرمیوں کو میڈیاپرکیوریج کے حوالے سے ضلعی نگران الیکشن سیل اور میڈیا الیکشن سیل قائم کئے جائیں گے جو تمام حلقوں کی سرگرمیوں کی رپورٹ ضلعی جماعت کو فراہم کریں گے اجلاس میں کیاگیاکہ انتخابی سرگرمیوں کے ضمن میں بوقت ضرورت مشترکہ انتخابی پروگرام کے انعقادپر غورکیاجائیگاجبکہ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا۔