مثالی امن کے قیام کیلئے اولیاء کرام ومشائخ عظام کا کردار اہمیت کا حامل ہے ،وزیراعلیٰ مری

  • June 28, 2018, 10:14 pm
  • National News
  • 65 Views

سبی (آئی این پی ) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علاؤالدین مری نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں مثالی امن کے قیام کیلئے اولیاء کرام ومشائخ عظام کا کردار اہمیت کا حامل ہے اولیاء کرام نے ہمیشہ امن و محبت کا درس دیا مثالی امن کے قیام کیلئے ان کی خدمات کسی تعریف کی محتاج نہیں 29جون کو ہونے والی عظیم ایشان صوفی کانفرنس میں بلوچستان میں امن وامان کی قیام میں مددگار ثابت ہوگی کانفرنس کی سیکورٹی کیلئے صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت الصالحین پاکستان کے مرکز ی امیر بانی، جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ الحاج صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صاحبزادہ الحاج پیرمحمد سکندرسلطان القادری بھی موجود تھے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علاوٗ الدین مری نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے جو زمہ داری دی ہے اس کو پوری ایمانداری کے ساتھ سرانجام دوں گا حکومتی رٹ کا قیام اور میرٹ ہی میری اولین تر جیحات میں شامل ہے بلوچستان کے اولیاء کرام و مشائخ عظام و گدی نشین اس مقصد میں میری رہنمائی کریں اور میرے حق میں دعا کریں کہ للہ تعالیٰ مجھے میرے نیک مقصد میں کامیاب کرے بلوچستان سمیت دنیا بھر میں قیام امن کیلئے اولیاء کرام صوفیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے اولیاء کرام و صوفیاء کرام نے اپنی محنت کے زریعے جو مقام حاصل کیا ہے وہ کسی تعریف کا محتاج نہیں صوفیا کرام، اولیاء کر ام کی عظیم تعلیمات کی روشنی سے ہم ہر مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام مشکلات کا ازالہ بھی کر سکتے ہیں صوفیا کرام ،اولیاء کرام نے ہمیشہ امن ومحبت اور رواداری کا درس دیا اور اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کے علاوہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلاکر انسانیت کی جو خدمات سرانجا دی وہ رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گی موجودہ حالات کے پیش نظرصوبائی نگران حکومت عظیم ایشان صوفی کانفرنس کے موقع پر اپنی ذمہ داری کو پوری ایمانداری سے انجام دے گی اس سلسلے میں غفلت نہیں کریں گے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیلئے احکامات جاری کریں گے تاکہ موجود ہ حالات میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ عظیم ایشان صوفی کانفر نس موجودہ حالات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی جو قیام امن کیلئے مدد گار ہوگا قبل ازین الحاج صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری نے ملک خرم ک شہزادو نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبادک باد دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیر بولان و مہران پیر فیض سلطان القادر ی سروری صوفی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔