ایچ ڈی پی کوئٹہ کو مثالی شہر بنانے کے لئے بطور خاص میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل کی معاونت سے درج زیل اقدامات پر توجہ دیگی،ایچ ڈی پی

  • June 28, 2018, 9:30 pm
  • National News
  • 77 Views

کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان کے مطابق پارٹی شہر کی تعمیر و ترقی کے سلسلے میں شہری حکومت اور لوکل گورنمنٹ کے استحکام کو جمہوری اداروں کی مضبوطی عوامی مسائل کے حل اور بنیادی ترقی کے لئے ضروری خیال کرتے ہوئے انتخابی منشور میں کہا ہے کہ ماضی میں موثر منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے فقدان کے باعث صوبائی دارالحکومت کے مسائل بحران کی شکل اختیار کر رہے ہیں جس سے نمٹنے کے لئے جامع منصوبہ بندی نا گزیر ہے، ایچ ڈی پی کوئٹہ کو مثالی شہر بنانے کے لئے بطور خاص میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل کی معاونت سے درج زیل اقدامات پر توجہ دیگی۔کوئٹہ میں سطح آب کی گرتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں آب نوشی کے مسئلہ کے مستقل حل کی راہ تلاش کرنا، محکمہ واسا کو موثر اور فعال بنانے کے لئے اقدامات۔کوئٹہ کے نواحی اور قابل عمل مقامات پر ڈیلے ایکشن ڈیمزکی تعمیر ، مصنوعی بارشوں کے امکانات کے مواقع تلاش کرنا اور شہر واٹر پیورفیکیشن پلانٹ کے لئے اقدامات کرنا شامل ہے۔شہر و ضلع میں مقامی حکومتوں کے قیام کے لئے قانون سازی ، میٹروپولیٹن سے لے کریونین کونسل کی سطح پر مالی وانتظامی اختیارات کی منتقلی اور شہر کی تعمیر و ترقی بطور خاص شہر تمام امور کو چلانے کے لئے مقامی حکومتوں کو خودمختار بنانے کے لئے اقدامات کرنا۔شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباو کے پیش نظر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹریفک انجینرنگ بیورو کے قیام کے لئے جدوجہد کرنا۔ شہر میں قابل عمل سڑکوں کو چوڑا کرکے وسعت دینااہم چوراہوں اور چوکوں فلائی اوور اور انڈر پاسز کی تعمیر پر توجہ دینا ماس ٹرانزٹ ٹرین سمیت پہلے سے موجود منصوبوں کو رو بہ عمل کرنے کے لئے اقدامات۔ شہر کے نواح اور قابل عمل مقامات پر جدید سہولیات سے آراستہ پارکوں کی تعمیر، سیاحتی مقامات کو سیاحوں اور عوام کی سیر و تفریح کے لئے مزید دل کش بنانے ہنہ اُڑک اور ولی تنگی جانے والے راستوں کو مکمل پارک کی حیثیت دینے ، کرخسہ، ہزار گنجی و چلتن نیشنل پارک ، نواحی علاقوں میں اسٹیڈیم گراونڈ اور انڈور گیمز کے لئے اسپورٹس کمپلیکس کے قیام پر توجہ دینا ۔ شہریوں کی آرامدہ سفر کے لئے کئی دہایوں سے چلنے والی از کار رفتہ بس سروس کی جگہ جدید ویگن سمیت پرایؤیٹ سیکٹر کی جدید گاڑیوں سے استفادہ کرنے کے لئے اقدامات، سریاب سے کچلاک تک ماس ٹرانزٹ ٹرین کے منصوبہ کی تکمیل پر خصوصی توجہ دینا ۔ شہر میں پہلے سے موجود نکاسی آب کے منصوبے کو ضلع بھر میں وسعت دینے اور اس میں مزید بہتری لانے کے لئے اقدامات ، شہر کی صفائی کے لئے میٹروپولیٹن کارپوریشن ، ڈسٹرکٹ کونسل اور یونین کونسلوں کی معاونت سے شہر میں ری سائکلنگ پلانٹ کے قیام کے لئے اقدامات ۔ گزشتہ تین حکومتوں کے دور میں کوئٹہ شہر کے مشرقی اور مغربی علاقے جہاں پر ہزارہ قوم اکثریتی تعداد میں آباد ہے ان علاقوں کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا جبکہ کوئٹہ شہر کے دیگر اقوام کے قابل مستحق نوجوانوں کو کسی سیاسی وابستگی اور سفارش نا رکھنے کی وجہ سے ملازمتوں میں بدترین اقربا پروری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس دوران ہزارہ ٹاون اور ملحقہ علاقے پچاس سالو ں سے پسماندگی کا شکار اور انکی ترقی کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی جس کے لئے سرفہرست آب نوشی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے اقدامات،ہزارہ ٹاون میں واسا کی عمل داری ، ٹیوب ویلوں کی تنصیب کیے لئے عملی اقدامات کرناہوگا۔