محکمہ جیل خانہ جات قیدیوں کی فلاح بہبود کیلئے تمام تر اقدامات کر رہاہے ،آغا عمر بنگلزئی

  • June 28, 2018, 9:30 pm
  • National News
  • 73 Views

کوئٹہ (خ ن ) نگران صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور آغا عمراحمد بنگلزئی سے آئی جی بلوچستان جیل خانہ جات شجاع الدین کاسی نے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے بلوچستان میں جیلوں کی کار کردگی کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دیتے بتایا کہ محکمہ جیل خانہ جات قیدیوں کی فلاح بہبود کیلئے تمام تر اقدامات کر رہاہے اور نگران وزیر داخلہ کی اس حوالے سے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی دلچسپی کی وجہ سے محکمہ میں اصلاحات کا عمل زور وشور سے جاری ہے ۔ اور آنے والے دنوں میں قیدیوں کو ایک فعال اور ذمہ دار شہری کے طور پر ڈھالا جائے گا تاکہ قیدی رہائی کے بعد معاشرے میں مفید کردار ادا کرکے صوبے کی ترقی کیلئے اپنا کردار اد اکر سکیں نگران صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور آغا عمر احمد بنگلزئی نے کہا کہ نگران حکومت ہر اس عمل کی حمایت کرے گی جو صوبے کی ترقی کیلئے کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو جیل کے اندر صحت مند اور خوشگوار ماحول مہیا کرکے انکے لئے مختلف قسم کے ٹریننگ پروگرام مرتب کئے جائیں اور قیدیوں کوجیل کے اندر صحت کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کی جائیں ۔ جیل میں لیبارٹریز کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ خون کے ٹیسٹ کو ممکن بنایا جائے جوکہ صحت کے حوالے س انتہائی ضروری عمل ہے انہوں نے کہا کہ جیل اصلاحات کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جائیں تاکہ قیدیوں کو مفید شہری بناکر ترقی کے عمل میں شامل کیا جاسکے ۔