بی اے پی جیسے وجود میں آئی ویسے ہی ختم ہوجائیگی ، حاصل بزنجو

  • June 28, 2018, 9:28 pm
  • National News
  • 75 Views

اوتھل (نامہ نگار)قومی اسمبلی کے حلقہ NA272 لسبیلہ،گوادر کی نشست نازمزد نیشنل پارٹی کے دو امیدواران منظور بلوچ اور خورشید رند آزاد امیدوار NA272 محمد اسلم بھوتانی کے حق میں دستبردار ہوگئے، نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی کے ہمراہ حب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی پر اسٹیبلشمنٹ نے اتنی رحمتیں برسائی ہیں لیکن میں آپ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ باپ جس طرح بنی ہے اس طرح ہی ختم ہوجائے گی ،میں جب سینیٹ کے الیکشن کیلئے کھڑا ہوا تو اس میں مجھے لانے والا محمد اسلم بھوتانی تھے محمد اسلم بھوتانی نے اپنے دور اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر لسبیلہ میں اپنا لوہا منگوایا میرے معلومات کے مطابق انہوں نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ لسبیلہ اور گوادر کے عوام کیلئے وفاق میں جو مضبوط نمائندہ چاہیے وہ محمد اسلم بھوتانی کے علاوہ کوئی نہیں ہوسکتا، میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ کچھ لوگ ہم پر الزامات لگا رہے ہیں جن میں بہت بڑے لوگ بھی ہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ بلوچستان میں 2013 میں نیشنل پارٹی کے حکومت سنبھالنے سے پہلے وہ اپنے گھر اور اپنے علاقوں میں نہیں جاسکتے تھے بلوچستان میں بازاریں پانچ بجے بند ہوتے تھے لیکن الحمد اللہ 2013 میں جب نیشنل پارٹی کی جب حکومت آئی اسکے بعد آج مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھلی رہتی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے کہیں مرتبہ وفاق کو بولا ہے وفاق سے بلوچستان کوجو فنڈز مل رہے ہیں ان سے بلوچستان کبھی ترقی نہیں کرسکتا، سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ باپ وہی ہے جو پہلے ق تھی اس سے پہلے ملت تھی یہ کنگ پارٹی ہے جو محدود وقت کیلئے بنائی گئی ہے جس طرح ق ختم ہوگئی اسی طرح یہ بھی ختم ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں صوبے میں صحت اور تعلیم کی بہتری کیلئے کام کیا ہم نے تعلیمی نظام کی بہتری اور صحت کے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلے کروڑوں روپے خرچ کیے۔