بی این پی کو ایک بار پھر دیوار سے لگانے اور الیکشن کو متنازعہ بنانے کی سازشیں کی جارہی ہیں، جہانزیب جمالدینی

  • June 28, 2018, 9:26 pm
  • National News
  • 82 Views

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ بی این پی کو ایک بار پھر دیوار سے لگانے اور الیکشن کو متنازعہ بنانے کی سازشیں کی جارہی ہے بعض قوتوں کو اگر ہمارے چہرے پسند نہیں تو کان میں بتا کر ہم الیکشن سے بائیکاٹ کرنے پر غو رکرینگے ورنہ اسی طرح سازشیں کرنا جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیکر بلوچستان میں صاف و شفاف طریقے سے الیکشن منعقد کرائے ،یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر بی ایس او کے سابق چےئرمین جاوید بلوچ،غلام نبی مری ،موسیٰ بلوچ اور فاروق شاہوانی بھی موجود تھے، انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز خضدار میں بعض طاقتور لوگوں نے ہمارے کارکنوں کے گھروں میں گھس کر ان کو دھمکی دی کہ اگر کل تک آپ نے بی این پی کو نہیں چھوڑی تو موت کیلئے تیار ہو جائے اسی طرح کوئٹہ اور مکران ڈویژن میں بھی ہمارے کارکنوں کیخلاف سازشیں شروع ہو چکی ہے انہوں نے کہاکہ ہم اس سلسلے میں گلے شکوے تو کرتے ہیں لیکن آج تک ہمارے تحفظات کے خاتمے کیلئے اقدامات نہیں کیے 2013میں بھی ہم نے تحفظات کا اظہار کیا اور کہاکہ تھا کہ ہمارا راستہ روکنے کیلئے سازشیں تیار ہو چکی ہے اس دفعہ ایک بار پھر ہمارے خلاف سازشیں شروع ہو چکی ہے اور ہمیں دو یا تین نشستوں کے علاوہ کچھ نہیں دینگے چاہئے ہم جتنے بھی ووٹ لے انہوں نے کہاکہ ہم ان قوتوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر صاف و شفاف طریقے سے الیکشن منعقد ہوئے تو کسی مائی کا لال ہم سے ایک سیٹ نہیں جیت سکتے لیکن جو سازشیں کی جارہی ہے وہ درست نہیں ہے بلکہ اگر ہمارے مخالف قوتیں ہمارے خلاف ہے تو سازشیں کرنے کی بجائے انتخابات میں آکر میدان میں مقابلہ کریں انہوں نے کہاکہ بی این پی جمہوریت پسند اور محب الوطن جماعت ہے میں نے بحیثیت سینیٹر ملک سے وفاداری کا حلف اٹھایا پھر بھی ہم شک کرنا درست نہیں اگر ایک مخصوص جماعت کو کامیاب بنانا ہے تو اس کے کئی اور طریقے بھی ہے ہمارے کارکنوں کو زدوکوب اور دھمکی دینا چھوڑ دے انہوں نے کہاکہ 2018کے الیکشن میں جمہوری طریقے سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور کارکنوں کو ہدایت بھی جاری کی ہے کہ اگر ہمارے مخالفت جماعت جو بھی کہیں آپ نے شائستدگی کا راستہ اختیار کرنا ہوگا لیکن پھر بھی ہمارا راستہ روکنے کیلئے حربے شروع کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ہم چیف جسٹس ،چیف آف آرمی اور چیف آف الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے خلاف سازشوں کا نوٹس لیکر صاف و شفاف الیکشن منعقد کرانے کیلئے اقدامات کرے ورنہ اگر مجبور کیاگیا تو ہم الیکشن سے بائیکاٹ کرنے پر بھی غور کرینگے۔