سریاب میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

  • June 28, 2018, 6:51 pm
  • National News
  • 163 Views

کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر ) سریاب میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر گھریلوامور خانہ داری کی انجام دہی میں خواتین کو مشکلات کا سامنا کاروباری مراکز سنسان بجلی کا کام کرنے والے مزدور خالی ہاتھ گھروں کو لوٹنے لگے تاجر برداری اور علاقہ مکینوں نے نگران وزیراعظم پاکستان سے بجلی بدترین صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ احتجاج کا عندیہ دے دیا ۔ تفصیلات مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب میں واپڈا کی جانب سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستورجاری ہے جس کی وجہ سے گھریلوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واپڈا حکام کو کہی مرتبہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے حوالے سے آگاہ کیا لیکن اس پر کوئی عملدر درآمد نہیں ہورہا ہے انہوں نے نگران وزیراعظم سے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہ کیا گیا تو اہل اعلاقہ سریاب روڈ ، قمبرانی روڈ بند کرکے احتجاج پر مجبور ہونگے ۔