ہماری پارٹی برسراقتدار آنے کے بعد بلوچستان میں سیٹلروں کے جوحقوق نہیں دیئے جارہے ہیں ان کو بحال کریں گے

  • June 28, 2018, 6:00 pm
  • National News
  • 407 Views

ہماری پارٹی برسراقتدار آنے کے بعد بلوچستان میں سیٹلروں کے جوحقوق نہیں دیئے جارہے ہیں ان کو بحال کریں گے اور انکے حقوق دیئے جائیں گے ، ملی مسلم لیگ بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا محمد اشفاق
کوئٹہ (این این آئی ) ملی مسلم لیگ بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا محمد اشفاق نے کہاہے کہ ہماری پارٹی برسراقتدار آنے کے بعد بلوچستان میں سیٹلروں کے جوحقوق نہیں دیئے جارہے ہیں ان کو بحال کریں گے اور انکے حقوق دیئے جائیں گے ،یہاں پر قوم پرستوں نے قبضہ کیا ہواہے اور وہ اپنے مقاصد حاصل کررہے ہیں ،انہوں نے یہ بات سماجی کارکن عبدالصمد خان کی ملی مسلم لیگ بلوچستان میں شمولیت کے موقع پر جمعرات کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ اس وقت بلوچستان میں ہمارے 12امیدوار حصہ لے ہیں جن میں قومی وصوبائی اسمبلی کے ممبران شامل ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم جو وعدے کررہے ہیں اسے پورا کریں گے کیونکہ یہاں پر سیٹلروں کیساتھ جو ظلم وزیادتی کی جارہی ہے اسے ہر حالت میں ختم کیا جائیگا ،یہاں پر رہنے والے تمام اقوام کو حق حاصل ہے کہ وہ یہاں پر رہتے ہوئے انکو تمام حقوق ملے ،انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے ابھی تک کوئی اتحاد نہیں ہواہے تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ عام انتخابات کے موق پر دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد قائم کریں ،اس موقع پر سماجی کارکن عبدالصمد خان نے کہاکہ میں حلقہ پی بی 28کوئٹہ 5سے انتخابات میں حصہ لے رہاہوں آج میں ملی مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتاہوں اور مسلم لیگ کے قائد پروفیسر حافظ سعید،مولانا محمد اشفاق کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتاہوں اور حلقہ 28پی بی 5سے انتخابات میں حصہ لے رہاہوں انشاءاللہ عام انتخابات میں عوام کامیاب کریں گے ۔