موٹر سائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی

  • June 28, 2018, 4:24 pm
  • National News
  • 128 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سریاب روڈ پر موسیٰ کالونی کے قریب موٹر سائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق موسیٰ کالونی کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر رہزنوں فائرنگ کرکے ایک شخص محمود خان کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔