بلوچستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں،ترجمان حکومت بلوچستان

  • June 26, 2018, 11:29 am
  • Election 2018
  • 231 Views

عوام اس الیکشن میں ایسے نمایندوں کو منتخب کریں جو ان کی حقیقی نمایندگی کر سکیں اور ملک کو مذید ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں۔

ہمارا فوکس آزادانہ منصفانہ اور غیر جانب دارانہ انتخابات کا انعقاد ہے، کچھی بولان کے دورے کے موقعہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کا رول شعور اور آگاہی کی فراہمی میں انتہای اہم اور کلیدی ہے، میڈیا عوام کو شعور دے کہ وہ اپنا حق راے دہی استعمال کریں، سوشل میڈ یا پر بھی انتخابی شعور کو اجاگر کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سخت سیکورٹی کی بدولت صوبے میں قبائلی تصادم کا کوئی خطرہ نہیں اور الیکشن مقرر وقت پر شفاف اور غیر جانب دار ہوں گے۔