مسلم لیگ ( ن ) الیکشن میں کلین سویپ کریگی،ظاہر خان خلیل

  • June 25, 2018, 12:04 pm
  • Election 2018
  • 182 Views

پشاور ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی ایک شمولیتی تقریب پی کے 72سفید ڈھیری نودیہہ بالا میں منعقد ہوئی ،جس میں معززین علاقہ اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب کےمہمان خصوصی پی کے 72سے پارٹی کے نامزد امیدوار قاری ظاہر خان خلیل تھے۔ اس موقع پر حاجی مظہر، ظہورحاجی ،نصیر ،رضوان ،یونس ایڈوکیٹ اور داود نے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتےہوئے قاری ظاہر خان خلیل نے کہاکہ مسلم لیگ ( ن ) الیکشن میں کلین سویپ کرے گی انہوں نےکہا کہ مسلم لیگ ( ن ) غر یب عوام کو انصاف فراہمی پرخصوصی توجہ دے گی کیو نکہ ( ن ) لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے بچا سکتی ہے۔