پسنی بجلی کے ستائے ہوئے عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ ٹائر جلاکر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے مین روڑ کو بلاک کردیا

  • June 24, 2018, 5:35 pm
  • National News
  • 105 Views

پسنی بجلی کے ستائے ہوئے عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ ٹائر جلاکر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے مین روڑ کو بلاک کردیا
پسنی (این این آئی) پسنی بجلی کے ستائے ہوئے عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ ٹائر جلاکر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے مین روڑ کو بلاک کردیا۔ خواتین اور بچے شدید گرمی میں سڑکوں پر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق پسنی بنگلہ بازار کے مکین بجلی کی عدمی فراہمی کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ پسنی مین روڑ کو ٹائر جلاکر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کو کئی گھنٹے تک بند کردیا۔مکینوں کا مطالبہ ہے کہ کئی روز ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے بحلی بحال نہیں کئے جارہے ہیں۔ اور شدید گرمی میں بچے اور بوڑھے گرمی سے نڈھال ہیں۔ یادرہے پسنی میں موسم گرما شروع ہوتے ہی بجلی بحران شدت اختیار کرچکی ہے اور کئی کئی گھنٹوں تک بجلی غائب رہتا ہے۔ شہر میں ٹرانسفارمروں کی کمی اور خستہ حالی کی وجہ سے بحلی بحران بدستور جاری ہے۔ دوسری جانب کیسکو پسنی کے پاس لائن مینوں کی کمی کی وجہ سے بجلی کے بحالی میں بھی وقت لگ سکتا ہے