نصیرآباد میں کیسکو کی عملہ کی پشت پناہی سے بڑے پیمانے پر ٹیکنیکل طریقے سے کروڑوں روپے کی بے لگام بجلی چوری عروج پر پہنچ گئی

  • June 24, 2018, 5:33 pm
  • National News
  • 105 Views

نصیرآباد میں کیسکو کی عملہ کی پشت پناہی سے بڑے پیمانے پر ٹیکنیکل طریقے سے کروڑوں روپے کی بے لگام بجلی چوری عروج پر پہنچ گئی
ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی )نصیرآباد میں کیسکو کی عملہ کی پشت پناہی سے بڑے پیمانے پر ٹیکنیکل طریقے سے کروڑوں روپے کی بے لگام بجلی چوری عروج پر پہنچ گئی آٹے کی چکیوں ہندو محلے کے ایرکینڈیشنرز ٹیوب ویل کا بل تین سے چار ہزار روپے آنے لگے جب کہ عام گھروں صارفین رل گئے اضافہ یونٹ چارج کرکے عام صارفین کا گھریلو بل 25ہزار سے 30ہزار آنے لگا ٹیکنیکل طریقے سے بجلی چوری آٹے کی چکیوں ہندو محلے کے ایرکینڈیشنرز ٹیوب ویل کے یونٹ سرکاری محکموں فکس ٹیوب ویلوں کئی سالوں سے بند پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآباد پر لگانے کا انکشاف سرکاری محکموں کے آفیسران بلبلا اٹھے درجنوں محکموں کی بجلی منقطع کردی گئی تفصیلات کے مطابق وفاقی وصوبائی حکومت نے اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی ودیگر نواح کے اضلاع کو بجلی دینے کیلئے چار ارب نوے کروڑ سے اہم پروجیکٹ مکمل کیا ہے لیکن کیسکو نصیرآباد کے حکام نے بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کا ایشوء بنا کر لوڈ شیڈنگ کے شیڈول میں کوئی کمی نہیں کی ہے شدید گرمی میں نصیرآباد ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی میں ہر دو گھنٹوں کے بعد دو گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے ہیں جبکہ نصیرآباد کے تین رکنی اتحاد کے سربراہ مولانا عبدالحکیم انقلابی نے لوڈ شیڈنک کے خلاف 28جون کو گرڈاسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی اور کیسکو نصیرآباد کے دفاتر کے سامنے احتجاج کی کال دی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق نصیرآباد میں کیسکو کے عملے کی ملی بھگت اور ٹیکنیکل طریقے سے بجلی چوری عروج پر پہنچ گئی ہے آٹے کی چکیوں ہندو محلے کے ایرکینڈیشنرز ٹیوب ویل کا بل تین سے چار ہزار روپے آنے لگے ہیں جب کہ عام گھروں صارفین پر اضافہ یونٹ چارج کرکے گھریلو بل 25ہزار سے 30ہزار آنے لگے ہیں ٹیکنیکل طریقے سے بجلی چوری آٹے کی چکیوں ہندو محلے کے ایرکینڈیشنرز ٹیوب ویل کے یونٹ سرکاری محکموں پر فکس ٹیوب ویلوں پر چارج کرکے ٹیکنیکل چوری کو قانونی قرار دیا جا رہا ہے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآباد کی کئی سالوں سے نصف واٹر سپلائی پر لاکھوں پروپے بھیج دیئے گئے ہیں جس سے سرکاری محکموں کے آفیسران بلبلا اٹھے ہیں محکموں نے انکوائری کے حکم دے دیئے ہیں درجنوں محکموں کی بجلی منقطع کردی گئی ہے ۔
*********