نوکنڈی قیامت خیز گرمی میں یومیہ آٹھ گھنٹے بجلی فراہمی اورکم وولٹیج سے بجلی ٹرپ ہونے سے صارفین بلبلا آٹھ گئے

  • June 24, 2018, 5:32 pm
  • National News
  • 153 Views

بلوچستان کے علاقہ نوکنڈی قیامت خیز گرمی میں یومیہ آٹھ گھنٹے بجلی فراہمی اورکم وولٹیج سے بجلی ٹرپ ہونے سے صارفین بلبلا آٹھ گئے
نوکنڈی(این این آئی) بلوچستان کے علاقہ نوکنڈی قیامت خیز گرمی میں یومیہ آٹھ گھنٹے بجلی فراہمی اورکم وولٹیج سے بجلی ٹرپ ہونے سے صارفین بلبلا آٹھ گئے سیندک اور ریکودک کے دامن میں واقع اور معدنی دولت سے مالا مال خطہ اس وقت بنیادی مسائل میں گھیرا ہوا ہے عوامی مشکلات کو حل کرنے میں کسی بھی نمائندے نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے جسکی وجہ سے مسائل میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے گرمیوں کے موسم میں نوکنڈی میں سینٹی گریڈ پچاس سے تجاوزکر جاتی ہے وہی پہ یومیہ صرف آٹھ گھنٹے بجلی فراہمی سمیت کم وولٹیج سے برقی آلات کے جل جانا صارفین کیساتھ ظلم و ناانصافی ہے نوکنڈی سے منسلک سرحدی شہر سے تفتان سے کسٹم ڈیوٹی کے مد میں کروڑوں روپے ٹیکس موصول ہوتی ہے وہی پہ ان علاقوں کی تعمیر وترقی کی جانب کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہ ہونے سے علاقہ پسماندگی کی علامت ہے عوامی حلقوں نے کہا کہ آٹھ گھنٹے بجلی گرمیوں کے موسم میں ناکافی ہے جن میں پانچ گھنٹے دن اور تین گھنٹے رات کو دی جاتی ہے اور اس قیامت خیز گرمی میں صرف دن کو پانچ گھنٹے یہاں کے صارفین کیساتھ ناانصافی ہے عوامی حلقوں نے کہا کہ پچھلے سال گرمیوں کی موسم میں ایم ڈی سیندک حاجی رزاق سنجرانی اور سابق مشیر وزیراعلی میر اعجاز خان سنجرانی کی کاوشوں سے تین گھنٹے اضافی بجلی تین مہینوں کیلئے دی گئی تھی لیکن امسال سنجرانی برادرز کی کاوشوں سے ماہ رمضان کے مہینے میں 6 گھنٹے اضافی بجلی دی گئی تھی جس سے روزہ داروں نے سکھ کا سانس لیا تھا عوامی حلقوں نے کہا کہ ایک مہینے پہلے پاور ہاوس کے تمام خراب جرنیٹرز کو مرمت کی گء تھی لیکن پھر جرنیٹرز میں فنی خرابی کا بہانہ علاقے میں بلاجواز لوڈشیڈنگ مسلط کرکے صارفین کرب وازیت کے مراحل سے گزر رہے ہیں عوامی حلقوں نے کہا کہ نوکنڈی میں کیسکو صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے آئے روز بجلی سے متعلق مشکلات سے عوام کو دوچار کرکے اعصابی مریض بنا دی گئی ہے اور اس وقت پاور ہاوس کے جرنیٹرز کو چلانے کی دو سیکورٹی گارڈ کے رحم وکرم پہ چھوڑ کر ٹیکنیکل بندے عیدکی چھٹیاں گزارنے گئے ہیں عوامی سیاسی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں یومیہ بارہ گھنٹے بجلی فراہمی سمیت خراب جرنیٹرز کو مرمت مصنوعی لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائیں۔