احمد شاہ سٹریٹ ہدہ میں دو روز سے ٹرانسفارمر جلنے کی وجہ سے بجلی غائب

  • June 24, 2018, 5:31 pm
  • National News
  • 118 Views

احمد شاہ سٹریٹ ہدہ میں دو روز سے ٹرانسفارمر جلنے کی وجہ سے بجلی غائب ہے علاقہ مکینوں نے کئی بار کیسکو حکام سے شکایت کرنے کی باوجود ٹرانسفارمر کو ٹھیک نہ کرایا جاسکا
کوئٹہ (این این آئی) احمد شاہ سٹریٹ ہدہ میں گزشتہ دو روز سے ٹرانسفارمر جلنے کی وجہ سے بجلی غائب ہے علاقہ مکینوں نے کئی بار کیسکو حکام سے شکایت کرنے کی باوجود ٹرانسفارمر کو ٹھیک نہ کرایا جاسکا جس کی وجہ سے محلے میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ علاقہ مکینوں اکرم سیٹ ، دانش ،آصف خان ،بلال احمد ،الطاف احمد و دیگر کا کہنا تھا کہ دو روز سے ٹرانسفارمر جلنے کی وجہ سے علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے لیکن کیسکو کان نہیں دھر رہی ۔جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔گھریلو کام ٹھپ ہوگئے ہیں ۔بچوں اور بڑوں کو روز مرہ معمولات زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گرمی کی وجہ سے چھوٹے بچوں اور بزرگوں افراد شدید پریشانی سے دوچار ہے ۔کیسکو حکام جلد نوٹس لیکر مذکورہ ٹرانسفارمر کی مرمت کرائے تاکہ علاقے لوگوں کے مسئلہ حل ہوسکے ۔