ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخاب کےلیے پولنگ

  • June 24, 2018, 1:16 pm
  • World News
  • 597 Views

ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخاب کےلیے پولنگ کاآغاز ہو گیا ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام7بجے تک جاری رہےگی ۔

کچھ پولز کے مطابق صدر رجب طیب اردوان کے مقابلے میں 5 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ اپوزیشن رہنما محرم اِنجے سے صدر اردوان کا کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

کچھ سروے کہہ رہے ہیں کہ صدر رجب طیب اردوان کی جیت کے واضح امکانات ہیں۔

ترکی میں 5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ووٹرز ہیں جو پارلیمنٹ کی 600 نشستوں کے لیے بھی ووٹ ڈالیں گے۔

صدارتی انتخابات میں امیدوار کا 50 فیصد سے زائد ووٹ لینا ضروری ہے۔