بلوچستان کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ

  • June 23, 2018, 9:42 pm
  • National News
  • 474 Views

بلوچستان کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان کی بیورو کریسی میں آئندہ چند روز میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جن میں چند ایک کمشنر ،ڈپٹی کمشنر ،ایڈیشنل سیکرٹری ،ڈپٹی سیکرٹری اور ڈی جیز کی لسٹ تیار ہوگئی ہے ،اور ان میں وہ افسران بھی شامل ہیں جو گزشتہ پانچ سا ل سے لیکر 8سال تک اہم پوسٹوں پر تعینات رہے ہیں،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ذرائع کے مطابق افسران کے تبادلوں کی فہرست تیار کرلی گئی اور نگراں وزیراعلی بلوچستان کو پیش کی جائے گی جن کی منظوری کے بعد آئندہ چند روز میں نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔