ملک کی دیر پا ترقی کیلئے ضروری ہے کہ انتخابات میں اہل اور موضوع امیدوار وں کا انتخاب کیا جائے

  • June 23, 2018, 9:36 pm
  • National News
  • 92 Views

کوئٹہ 23جون ۔ نگران وزیر اطلاعات بلوچستان ملک خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ ملک کی دیر پا ترقی کیلئے ضروری ہے کہ انتخابات میں اہل اور موضوع امیدوار وں کا انتخاب کیا جائے۔ پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر میں نو منتخب سی بی اے کے عہدیداروں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات کے حوالے سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے پی ٹی وی سی بی اے ریفرنڈم 2018 کے انعقاد اور پھول پینل کی کامیابی کو تما م ملازمین کی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ منتخب سی بی اے ادارے سے وابستہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ پی ٹی وی کی ترقی میں بھی بھر پور کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر سی بی اے کے مرکزی قائد دلاور کاسی اورعبدالحمید حمید شاہوانی نے پی ٹی وی آمد پر نگران وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کیا۔